امریکی سینیٹ نے پاکستان کیلئے 4.3ارب ڈالر اقتصادی امداد کی منظوری دیدی

  امریکی سینیٹ نے پاکستان کیلئے 4.3ارب ڈالر اقتصادی امداد کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں بائیڈن انتظامیہ کو شٹ ڈاون سے بچانے کے لیے سینیٹ نے 1.7 ٹریلین ڈالر کے اخراجات کا بل منظور کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کو شٹ ڈاون سے بچانے کے لیے سینیٹ نے 1.7 ٹریلین ڈالر کے اخراجات کا بل منظور کرلیا ہے۔ بل 29 کے مقابلے میں 68 ووٹ سے منظور ہوا۔بل پر حتمی ووٹنگ ایوان میں ہوگی جس کے بعد صدر جو بائیڈن اس پر دستخط کریں گے اور دستخط کے بعد بل قانون کی شکل اختیار کرلے گا۔رپورٹ کے مطابق بل میں پاکستان کی اقتصادی امداد کے لیے 4.3 ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔ 1.39 ارب ڈالر منشیات پر کنٹرول اور نفاذ قانون کے اقدامات پر خرچ کے لیے ہیں، تاہم کل امداد میں سے 33 لاکھ ڈالر امریکی وزیر خارجہ متعلقہ کمیٹی کی کلیئرنس رپورٹ تک روک لیے جائیں گے۔
پاکستانی امداد

مزید :

صفحہ اول -