گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے صدر،وزیر اعظم کو مراسلہ 

  گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے صدر،وزیر اعظم کو مراسلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (این این آئی) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے لئے صدر پاکستان اور وزیر اعظم کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔مراسلہ جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھیجا گیا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا ہے، جب تک اجلاس ختم نہیں ہوجاتا گورنر نیا اجلاس نہیں بلوا سکتے تھے م کسی ایم پی اے نے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی کوئی فارورڈ بلاک بنا ہے۔ بغیر کسی وجہ کہ آئین کے آرٹیکل 130سب آرٹیکل7 کو سامنے رکھتے ہوئے جو اقدامات اٹھائے وہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں۔ گورنر نے اپنے حلف بھی توڑا ہے،گورنر کو آئین کے آرٹیکل 101کے عہدہ سے ہٹایا جائے۔اگر گورنر کو فوری طور پر عہدہ سے ہٹایا نہ گیا تو عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔
اظہر صدیق

مزید :

صفحہ اول -