وزیر اعلیٰ پنجاب جس دن اعتماد کا ووٹ لینگے اسی دن اسمبلی توڑ دینگے،مونس الٰہی 

 وزیر اعلیٰ پنجاب جس دن اعتماد کا ووٹ لینگے اسی دن اسمبلی توڑ دینگے،مونس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی جس دن اعتماد کا ووٹ  لیں گے  اسی دن اسمبلی توڑ دیں گے۔جمعہ کو لاہور ہائی  کورٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی شرط پر بحال کرنے اور گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن معطل قرار دینے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  مونس الٰہی نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی جس دن اعتماد کا ووٹ لیں گے  اسی دن اسمبلی توڑ دیں گے۔قبل ازیں پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مشورے کے بعد پرویز الٰہی کی انڈرٹیکنگ وکیل علی ظفر کے حوالے کی۔ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سیانڈرٹیکنگ کاکہنے پربیرسٹرعلی ظفرنے پرویزالٰہی سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے انڈرٹیکنگ لکھ کر مونس الٰہی کے حوالے کی۔ذرائع نے بتایا کہ مونس الٰہی نے زمان پارک میں عمران خان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اوربیرسٹرعلی ظفرسے ملاقات کی اور عمران خان سے مشوریکے بعد مونس نے انڈر ٹیکنگ بیرسٹرعلی ظفرکے حوالے کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹرعلی ظفرنے پرویزالٰہی کی دستخط شدہ انڈرٹیکنگ عدالت میں پڑھ کرسنائی۔خیال رہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے عہدے پر بحال کیے جانے پرلاہور ہائیکورٹ کو اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد عدالت نے گورنر بلیغ الرحمان کا حکم معطل کرتے ہوئے پرویز الٰہی اور پنجاب کابینہ کو بحال کردیا۔
مونس 

مزید :

صفحہ اول -