نواحی علاقہ پشتخرہ کی حدود میں جائیداد کے تنازعہ پرنو جواں کے اندھا قتل میں ملوث ملزم چچازاد گرفتار 

نواحی علاقہ پشتخرہ کی حدود میں جائیداد کے تنازعہ پرنو جواں کے اندھا قتل میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ پشتخرہ پولیس نے اندھے قتل میں کا سراغ لگا کر ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، مقتول کے قتل میں ملوث اس کا چچا زاد نکلا جس نے چھ ماہ قبل جائیداد تنازعہ پر اپنے چچا زاد کو اراضیات میں لے جا کر قتل کر دیا تھا،تھانہ پشتخرہ نے جدید سائنسی خطور پر تفتیش کرتے ہوئے گرفتارکرلیا،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقتول چچا زاد کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا ہے، جن سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق محمد جان ولد عبداللہ جان نے تھانہ پشتخرہ پولیس کو اپنے بیٹے کے اندھے قتل کی رپورٹ کی تھی جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حسن خان نے واردات کا مختلف زاویوں پرجدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے دیگر عوامل کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ مقتول کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے والوں کو بھی شامل تفتیش کئے گئے جس کے دوران مقتول آزان محمدکے اندھے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار لیا، ملزم مقتول کا چچا زاد ہے جس نے جائیداد تنازعہ پر قبرستان کی اراضیات میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، جس کو جدید سائنسی خطوط پر گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم محمد اکبر ولد جہانزیب نے ابتدائی تفتیش کے دوران اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے مقتول آزان محمد کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا،جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،