سرگرم منشیات ڈیلرز خاتون ملزمہ گرفتار

سرگرم منشیات ڈیلرز خاتون ملزمہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سرگرم منشیات ڈیلر خاتون کو گرفتار کرلیاجوکہ یکہ توت کی رہائشی ہے،جس کاتعلق سرگرم منشیات ڈیلر گروہ سے ہے، خاتون ملزمہ منشیات اندرون شہر سمیت نواحی علاقوں کو سپلائی کرنے میں ملوث ہے، ملزمہ خاتون نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جس کے قبضہ سے چار کلوگرام کے قریب چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو اطلا ع ملی کہ کسی بھی وقت لیڈیز سمگلرز کے زریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی،اطلا ع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ گل گشت کالونی کی حدود میں خاتون ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے چار کلو گرام کے قریب چرس برآمد کرلی گئی،جس کاتعلق سرگرم منشیات ڈیلر گروہ سے ہے، خاتون ملزمہ منشیات اندرون شہر سمیت نواحی علاقوں کو سپلائی کرنے میں ملوث ہے، ملزمہ خاتون نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جس کے قبضہ سے چار کلوگرام کے قریب چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے