گیس پائپ لائن میں  آتشزدگی،اہلکار جھلس گیا 

گیس پائپ لائن میں  آتشزدگی،اہلکار جھلس گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)شورکوٹ ہسپتال کے قریب گیس پائپ لائن میں مرمت کا کام کرتے اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے سوئی گیس محکمہ کا ایک اہلکار جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو1122کی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو1122کے میڈیا کوارڈینیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق شورکوٹ ہسپتال کے قریب محکمہ سوئی گیس کا اہلکار گیس پائپ میں مرمت کا کام کررہاتھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث محکمہ سوئی گیس کا اہلکار جھلس کر زخمی ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اسٹیشن 33کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر زخمی اہلکار کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی جس کے بعد زخمی کو سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔