چھوٹے پیمانے کے کاروبار سے وابستہ 38 مستحقین میں ٹول کٹس/سامان تقسیم 

چھوٹے پیمانے کے کاروبار سے وابستہ 38 مستحقین میں ٹول کٹس/سامان تقسیم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) قطر چیریٹی نے پشاور اور نوشہرہ اضلاع میں چھوٹے پیمانے کے کاروبار سے وابستہ 38 مستحقین میں ٹول کٹس/سامان تقسیم کیے چھوٹے پیمانے کے کاروبار,  الیکٹریشن، کار پنٹر،  بیکری دکاندار، اور جنرل سٹور کے دکانداروں نے 22 دسمبر 2022 کو قطر چیریٹی سے ٹول کٹس/سامان کی بڑی مقدار حاصل کی۔ یہ ٹول کٹس/سامان ان کے چھوٹے پیمانے کے کاروبار کو بہتر بنانے اور ان کی آمدنی کی سطح کو بڑھانے میں ان کی مدد کریں گے۔ سامان تقسیم کے موقع پر قطر چیریٹی کے کوآرڈینیٹر سجاد خان نے کہا کہ ان کی تنظیم اپنے ڈونرز کے ذریعے پشاور اور نوشہرہ کے اضلاع میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد میں مصروف عمل ہے اور حکومتی  اداروں سے رابطے میں ہیں اور ہم اپنی سطح پر ہر ممکن کوشش کریں گے کہ زیادہ تر کمزور خاندانوں کی مدد کریں تاکہ وہ اپنی زندگی کو بہتر بنا سکیں۔سامان کی تقسیم کی تقریب میں منسٹر خیبر پختونخوا برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان بھی شریک ہوئے، انھوں نے  قطر چیئرٹی  کے کام کی تعریف کی اورخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کا اس طرح کا کام میں نے اور کہیی نھیں دیکھا، جس پر ھم قطر چیئرٹی کے سٹاف اور ڈونرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دوران سرکاری حکام نے پائیدار معاش کے منصوبوں، پینے کے صاف پانی کے منصوبوں، صحت, تعلیم,سکولوں اور مساجد کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ دیگر  منصوبوں میں قطر چیریٹی کی کوششوں کو سراہا۔  فائدہ اٹھانے والے بہت خوش نظر آ رہے تھے اور انہوں نے اس تعاون کے لیے QC اوراس کے ڈونر کی تعریف کی۔