سرکاری ڈاکٹرز اسپتالوں کے منفی تاثر کو زائل کریں، پروفیسرشاہد رسول 

سرکاری ڈاکٹرز اسپتالوں کے منفی تاثر کو زائل کریں، پروفیسرشاہد رسول 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے کہا ہے کہ ہیلتھ کیئر سسٹم میں ڈاکٹرز کے کلیدی کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ترقی یافتہ معاشرے میں ڈاکٹروں کو سماجی اور معاشی مسائل سے دور رکھ کر انہیں مریضوں کے علاج و معالجے تک محدود رکھا جاتا ہے، صرف ڈاکٹروں کا ہی نہیں بلکہ پیرا میڈیکس،نرسنگ اور ہیلتھ الائیڈ کے تمام ملازمین کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔وہ اپنے دفتر میں پیپلز ڈاکٹر فورم کراچی کے صدر ڈاکٹر عاشق حسین شاہ کیساتھ جے پی ایم سی پی ڈی ایف کے عہدیداروں کے تعارفی اجلاس میں گفتگو کر رہے تھے۔عہدیداروں میں ڈاکٹر عدیل سموں،مسعود کھوسو اور دیگر شامل تھے،وفد نے ڈائریکٹر سے پی ڈی ایف طلباء،مریضوں کے مسائل اور دیگر انتظامی امور کے بارے میں بات چیت کی۔پروفیسر شاہد رسول نے کہا کہ ڈاکٹرز قربانی و ایثار کے جذبے سے دکھی انسانیت کی خدمت کریں بحیثیت انتظامی سربراہ میں اپنے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ارباب اختیار سے ہمہ وقت رابطہ رکھوں گا۔سرکاری اداروں کے بارے میں معاشرے میں پایا جانیوالا منفی تاثر ہم سب کو مل جل کر ختم کرنا ہو گا،ڈاکٹر عاشق حسین شا ہ نے پی ڈی ایف کی جانب سے حکومتی پالیسیوں کی کامیابی کے لئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔