جرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس کا ٹیکنا لوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

جرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس کا ٹیکنا لوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپورخاص (نامہ نگار)موٹر سائیکل چوری ہونے یا چھینے جانے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر میرپورخاص پولیس کا ٹیکنا لوجی استعمال کرنے کا فیصلہ، اب موٹر سائیکل چوری ہونے کے چند گھنٹوں میں چوروں تک رسائی ہوسکے گی، ڈی ایس پی تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری اور چھینے جانے کے بڑھتے ہوئے واقعیات کے بعد میرپورخاص پولیس نے جدید ٹریکر ٹیکنا لوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ڈی ایس پی آفس میں موٹر سائیکل ڈیلر ایسوسی ایشن اور پولیس افسران کے درمیان تبادلہ خیال ہوا جس کے بعد یہ طے پایا کہ موٹر سائیکل ڈیلر موٹر سائیکل فروخت کرتے وقت بائک میں لازمی ٹریکر انسٹال کر کے دینے کے پابند ہونگے تاکہ بائک چوری ہونے کی صورت میں اسے با آسانی ٹریس کیا جا سکے، پولیس کی جانب سے مذکورہ ٹیکنا لوجی کے استعمال پر ڈیلر حضرات کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا اور یقین دہانی کرائی گئی کہ ٹریکر نصب کئے بغیر موٹر بائک فروخت نہیں کی جا ئے گی، اس حوالے سے پولیس افسران نے ٹریکر کی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کر کے دکھایا جو سو فیصد درست ثابت ہوا، ڈی ایس پی منظور احمد نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری اس حوالے سے ایک نجی کمپنی سے بات چیت ہوئی ہے جو ہمیں ٹریکر مہیا کرے گی اور ساتھ ہی اسے کنٹرول کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کرے گی انہوں نے کہا کہ چوروں اور ڈکیتوں تک رسائی پانے کی خبروں کے بعد یقینی طور پر وارداتوں میں نمایا کمی واقع ہو گی