ضلع گھوٹکی میں ڈاکوں کیخلاف جدید آلات سے آپریشن کرنے کا فیصلہ

ضلع گھوٹکی میں ڈاکوں کیخلاف جدید آلات سے آپریشن کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گھوٹکی(این این آئی)سندھ پولیس نے ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف جدید آلات سے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق گرینڈ آپریشن کی مکمل تیاری کرلی گئی ہے، جس میں نائٹ ویژن ڈرون کیمرے، ابابیل ڈرون میزائل، اسنائپرز رائفلز، لانگ رینج اسنائپرگنز سمیت دیگر جدید ہتھیار خریدے جائیں گے۔پولیس حکام نے بتایاکہ پہلے مرحلے میں ابابیل کی تجرباتی فلائی بھی کرلی گئی ہے، 40 نائٹ ویژن ڈرون کیمرے، 30 ابابیل ڈرون میزائل، 30 اسنائپرز رائفلز، 50 لانگ رینج اسنائپرز بھی خریدے جائیں گے۔پولیس نے بتایا کہ 3 لاکھ کے قریب رائفل اور اسنائپر گن کی گولیاں خریدی جائیں گی جبکہ 300 کے قریب تھرمل، نائیٹ ویژن اسنائپرز اور اسپاٹر ٹیلی اسکوپ خریدی جائیں گے۔دوسری جانب فائرنگ کی آوازپرگولیاں برسانے والی 10 مشین گن اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے لیس بکتر بند گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی۔