نازیبا وڈیو وائرل کیس:  دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد 

نازیبا وڈیو وائرل کیس:  دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے مرحوم عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت  مسترد کردی۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار نے مرحوم عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزمہ دانیہ کہ درخواست ضمانت مسترد کردی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کی نازیہ ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے۔ عامر لیاقت کی بیٹی کی شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کی تھی۔ ایف آئی اے نے ملزمہ کا پنجاب سے گرفتار کیا تھا۔