تکبر قلب کی وہ بیماری جو انسان سے حقائق بھی اوجھل کر دیتی ہے: عبد القدیر اعوان 

  تکبر قلب کی وہ بیماری جو انسان سے حقائق بھی اوجھل کر دیتی ہے: عبد القدیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      پشاور(سٹی رپورٹر)تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ قرآن کریم کے معانی اور مفاہیم میں اپنی مرضی کو داخل کرنا یا کمی بیشی کرنا جائز کو ناجائز قرار دینا اور ناجائز کو جائز قرار دینا ایسا ہی ہے جیسے کوئی اپنے پیٹ میں آگ بھر رہا ہو اکثر ہم یہ چاہتے ہیں کہ فیصلہ میری پسند کا ہو اگر ایک جگہ سے پسند کا فیصلہ نہ ملے تو ہم کسی دوسرے کے پاس فیصلہ لینے چلے جاتے ہیں یعنی جو فیصلہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کا ہے اس کے خلاف اپنی پسند کو ترجیح دینا کہ جیسے میں چاہتا ہوں ویسے ہو یہ بہت بڑا جرم ہے اس طرح کا فیصلہ لینے والا اور فیصلہ دینے والا دونوں اس جرم کے مرتکب ہیں جو گناہ عظیم ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قرآن کریم دوا بھی ہے اور غذا بھی جو قرآن کریم کا علم رکھتے ہیں جتنا علم ہو گا ان کی ذمہ داری بھی اتنی بڑھتی جائے گی۔دنیا کی زندگی، دنیا کے معاملات سے بندہ سیکھتا ہے زندگی کا دائرہ انسان کو حقائق سکھلاتا ہے پھر بھی بندہ نہ سمجھ سکے تو یہ بدنصیبی ہے۔دنیا کی زندگی امتحان ہے اس میں نفس بھی ہے شیطان بھی ساتھ ہے اور پھر معاشرے کے معاملات بھی اثر انداز ہوتے ہیں لہذا ان سب سے دفاع کی بھی ضرورت ہے نماز دفاع کے لیے بہت بڑی ڈھال ہے۔جبکہ اللہ کریم قرآن کریم میں فرماتے ہیں کہ نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ نماز کی ادائیگی اللہ کے حکم کے مطابق ہو انہوں نے کہا کہ ہم اپنی عبادات کا شمار کرتے رہتے ہیں اور لوگوں کو بھی بتاتے رہتے ہیں بھائی جس کی عبادت کر رہے ہو وہ خوب جانتا ہے

تصاویر کی شئیرنگ تک محدود ہوگئی ہے۔جبکہ عوام کو عموماً عملاً کچھ فاء ئدہ نہیں ہورہا۔اور نہ ہی احتجاجوں کے ڈر سے یہ محکمہ اور اس کے اہلکار ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی نبھا رہے ہیں۔دوسری جانب حکومتی نمائندہ،ضلعی انتظامیہ،ڈپٹی کمشنر،سوئی گیس انچارج سمیت عوامی نمائندوں نے بھی خاموشی نہ توڑنے کی قسم کھا رکھی ہے۔کہ سوئی گیس کے مسائل خصوصا ً لوڈشیڈنگ اور کم پریشر پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ فون پر بھی گفتگو سے پرہیز کیا جاتا ہے۔جس ہی کی وجہ سے عوام کے ساتھ ساتھ صحافی حضرات بھی حیران وپریشان ہے کہ عوام مسائل اور خصوصا ً سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کس سے پوچھا جائے۔تاکہ عوامی مسائل کا خاتمہ ہوسکیں۔چارسدہ کے علاقوں سٹیشن کورونہ،میراخیل،کلاڈھیر،ایم سی فور،اسلام نمبر۱،اسلام آباد نمبر۲،سمیت نواحی علاقوں میں صرف سوئی گیس کی میٹر اور پائپ لائینز بچھا کر عوام سے لاکھوں روپے ناجائز طریقے سے وصول کئے جارہے ہیں۔چارسدہ کے بازار کے تاجروں،عوامی حلقوں سمیت طلباء  طالبات خواتین نے بھی ایم این اے سابق وزیراعظم عمران خان،چارسدہ کے ڈپٹی کمشنر،سوئی گیس جی ایم پشاور سے ضلع چارسدہ میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ،ناروا اور بدترین لوڈشیڈنگ اور لوپریشر کا فوری نوٹس لینے اور سوئی گیس آفس چارسدہ کے عملہ کی اخلاقی تربیت فوراً کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


منصفانہ نظام سے نفرت و گروہ بندی کا خاتمہ ہوگا: فائق شاہ 
         پشاور(سٹی رپورٹر)چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد آئینی ادارہ ھے جس کا کام الیکشن کروانا اور غیر منصفانہ نظام کے تحت انتظامات کرنا ہے، سیاست آور جانبداری کا تاثر لوگوں میں شکوک وشبہات پیدا کرتا ہے، بلدیاتی انتخابات کا بار بار التوا، حیدرآباد اور کراچی ھو یا اسلام آباد اور پنجاب بھر میں انتخابات کا التوا حکومت سمیت الیکشن کمیشن بھی زمہ دار ہے، الیکشن کمیشن جانبداری کا تاثر ختم کرے اور منشور اور پروگرام پر سیاسی جماعتوں کی گرفت کرے، جب ادارے آئینی زمہ داری پوری نہیں کریں گے، تو نفرتیں جنم لیں گی، محمد فائق شاہ نے کہا کہ سیاسی دنگل جس طرح عروج پر پہنچ چکا ہے اداروں کو آئینی زمہ داری پوری کرنی ھو گی تاکہ یہ فساد ختم ہو، عدلیہ سمیت تمام ادارے مل کر فیصلہ کریں کہ ملک کو کس طرف لے جانا ہے، تعصب، نفرت اور گروہ بندی آزادانہ اور منصفانہ نظام سے ختم ھو سکتا ھے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ امن ترقی پارٹی شخصی سیاست کے خاتمے کے لیے الیکشن کمیشن، حکومت اور تمام اداروں کو لائحہ عمل دے چکی ہے اس پر عمل کیا جائے اور عام مشاورت کے ذریعے دھونس، دھاندلی اور دولت کے استعمال سے نجات حاصل کی جائے اسی صورت میں غیر جانبدار انتخابات ھو سکتے ھیں۔