چرس اور ٹوکن کی شکل میں آئس فروخت کرنے والے منظم گروہ سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان گرفتار 

چرس اور ٹوکن کی شکل میں آئس فروخت کرنے والے منظم گروہ سے تعلق رکھنے والے چار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ رحمان بابا پولیس نے گڑھی عطا محمد،بلال کالونی اور ملحقہ علاقوں میں چرس اور ٹوکن کی شکل میں آئس فروخت کرنے والے منظم گروہ سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان گڑھی عطا محمد اور بلال کالونی کے رہائشی ہیں، جو مخصوص گاہک سمیت منشیات استعمال کرنے والے افراد کو آئس اور دیگر منشیات فراہم کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس اور چرس کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے دو کلوگرام سے زائد چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس  اور اسلحہ بھی برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رحمان بابامنظور خان کو اطلاع ملی تھی کہ گڑھی عطا محمد، بلال کالونی اور ملحقہ علاقوں میں چرس اور ٹوکن کی شکل میں آئس فروخت کرنے والے ملزمان تھانہ رحمان بابا کی حدود میں موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ رحمان بابامنظورخان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان ولی زمان ولد غلام صدیق،سر تاج ولد غلام صدیق، ابرا ر ولد ابراہیم اور خالد خان ولد وزیر کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان گڑھی عطا محمد اور بلال کالونی کے رہائشی ہیں،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس اور دیگر منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، جن کے قبضہ سے دو کلوگرام سے زائد چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے