خواجہ سراء کے قتل میں ملوث  ملزم کو سزائے موت سنادی گئی

 خواجہ سراء کے قتل میں ملوث  ملزم کو سزائے موت سنادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چارسدہ صوفیہ وقار خٹک نے خواجہ سراء کے قتل میں ملوث ملزم کو سزائے موت سنادی۔ملزم شاہ فیصل کا خواجہ سراء عرف گلالئی سے دوستی تھی۔زبانی تکرارپر ملزم نے اپنے دوست خواجہ سراء کو قتل کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چارسدہ نے مشہور خواجہ سراء جاوید عرف گلالئی کے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شاہ فیصل کو سزائے موت سنادی۔ملزم شاہ فیصل نے 23اکتوبر 2021کو شہیر پلازہ چارسدہ میں اپنے خواجہ سراء دوست جاوید عرف گلالئی کو زبانی تکرار کے بعد قتل کیا تھا۔واقعہ کے بعد پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے اختر حسین ولد گل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔عدالت نے چشم دید گواہوں اور ملزم کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد ملزم شاہ فیصل کو سزائے موت سنادی۔