اسلام آباد میں خودکش دھماکہ، اسفندیارولی کی مذمت

    اسلام آباد میں خودکش دھماکہ، اسفندیارولی کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے اسلام آباد میں خودکش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دہشتگرد اسلام آباد پہنچ چکے ہیں تو حالات کی سنگینی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔حکمرانوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو امن و امان کی صورتحال پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔ہم جب پختونخوا میں دہشتگردی کی بات کررہے تھے تو کسی نے اسے سنجیدہ نہیں لیا۔ اسلام آباد کے آئی ٹین سیکٹر میں خودکش دھماکہ پر جاری مذمتی بیان میں اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین سالوں سے دہشتگرد یہاں پر منظم ہورہے تھے، آج دارالحکومت بھی محفوظ نہیں رہا۔ہم آج بھی کہتے ہیں کہ پختونخوا کے کئی علاقوں میں دہشتگرد موجود ہیں، عوام میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔اے پی ایس واقعے کے بعد کئے گئے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد نہیں ہوا تو حالات مزید خراب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس فرنٹ لائن پر لڑنے والی فورس ہے، انکی تربیت اور سہولیات کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔اللہ تعالی شہید کی درجات بلند فرمائے،دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔