پنجاب میں دھند کا راج ،موٹرویز مختلف مقامات سے بند

پنجاب میں دھند کا راج ،موٹرویز مختلف مقامات سے بند
پنجاب میں دھند کا راج ،موٹرویز مختلف مقامات سے بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے ،حفاظتی اقدامات کے تحت موٹروے پولیس نے مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز"کےمطابق لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے، موٹروے ایم 4 کو فیصل آباد سے عبدالحکیم تک جبکہ موٹروے ایم 5 کو شیر شاہ سے ترنڈہ محمد پناہ تک بند کر دیا گیا ہے،ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

سید عمران احمد نے مزید بتایا کہ شہری معلومات اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں، موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں۔

مزید :

قومی -