پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ باہمی تعلقات ہیں، ایاز صادق 

  پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ باہمی تعلقات ہیں، ایاز صادق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ باہمی تعلقات ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔پاکستان اور قازقستان بین الحکومتی جوائنٹ کمیشن کے گیارہویں سیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ باہمی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔ سر دار ایازصادق نے کہاکہ پاکستان میں سیاحت، کلچرل سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مواقع ہیں،پاکستان اور قازقستان کا زرعی شعبہ جی ڈی پی کا 20 فیصد ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کازقستان پاکستان میں زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے، پاکستان اور قازقستان کے درمیان بذریعہ روڈ کنیکٹویٹی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، ویلیو ایڈیشن میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔
ایاز صادق 

مزید :

صفحہ اول -