مونس نے عمران سے مشورے کے بعد  پرویز الٰہی کی انڈرٹیکنگ وکیل کو دی

مونس نے عمران سے مشورے کے بعد  پرویز الٰہی کی انڈرٹیکنگ وکیل کو دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)  پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مشورے کے بعد پرویز الٰہی کی انڈرٹیکنگ وکیل علی ظفر کے حوالے کی۔ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سیانڈرٹیکنگ کاکہنے پربیرسٹرعلی ظفرنے پرویزالٰہی سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے انڈرٹیکنگ لکھ کر مونس الٰہی کے حوالے کی۔ذرائع نے بتایا کہ مونس الٰہی نے زمان پارک میں عمران خان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اوربیرسٹرعلی ظفرسے ملاقات کی اور عمران خان سے مشوریکے بعد مونس نے انڈر ٹیکنگ بیرسٹرعلی ظفرکے حوالے کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹرعلی ظفرنے پرویزالٰہی کی دستخط شدہ انڈرٹیکنگ عدالت میں پڑھ کرسنائی۔خیال رہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے عہدے پر بحال کیے جانے پرلاہور ہائیکورٹ کو اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد عدالت نے گورنر بلیغ الرحمان کا حکم معطل کرتے ہوئے پرویز الٰہی اور پنجاب کابینہ کو بحال کردیا۔
مونس 

مزید :

صفحہ اول -