پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری فیصلہ جاری

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری فیصلہ جاری
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری فیصلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز"کے مطابق تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل 6جنوری کو فرد جرم کیلئے عدالت کے سامنے حاضر ہوں،  وکیل ملزم کے مطابق شہباز گل دمے کے مریض اور سفر نہیں کر سکتے، عدالت نے شہباز گل کو 12نومبر کو چالان کے نقول فراہم کر دیئے گئے تھے، ایک ماہ سے زائد کا عرصہ ہو گیا، شہباز گل پر فرد جرم عائد نہیں ہو پائی ، شہباز گل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ جمع کرائی گئی جو غیر واضح ہے، میڈیکل رپورٹ میں نہیں بتایا گیا کہ  شہباز گل کو کتنے دنوں کا آرام کا مشور ہ دیا گیا ہے ، بظاہر معلوم ہو رہا ہے شہباز گل ٹرائل آگے نہیں بڑھانا چاہتے، شہباز گل کے رویے سے ٹرائل معمول کے مطابق آگے نہیں  بڑھ رہا،2لاکھ مچلکوں کے عوض شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیئے جاتے ہیں۔

مزید :

قومی -