جنوبی کوریا ،انشورنس کمپنیوں کی جانب سے آئندہ سال کار انشورنس میں 2.9 فیصد تک کمی کا فیصلہ

جنوبی کوریا ،انشورنس کمپنیوں کی جانب سے آئندہ سال کار انشورنس میں 2.9 فیصد تک ...
جنوبی کوریا ،انشورنس کمپنیوں کی جانب سے آئندہ سال کار انشورنس میں 2.9 فیصد تک کمی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا کی بڑی انشورنس کمپنیوں کی جانب سے اگلے سال گاڑیوں کی انشورنس میں 2 فیصد سے 9۔2 فیصد تک کمی کرنے کا فیصلہ کیا  گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کوریا کی بڑی انشورنس کمپنیوں نے وضاحت دی ہے کہ انشورنس انڈسٹری نے زیادہ قیمتوں کی وجہ سے صارفین کے معاشی درد کو بانٹنے میں حصہ لینے کی ضرورت پر اتفاق رائے قائم کیا اور اس کی وجہ سے ہر کمپنی نے انشورنس پریمیم کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انشورنس کمپنی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کورونا کی سماجی فاصلے کی پابندیاں ختم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا حجم بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے انشورنس کی لاگت میں اضافہ متوقع ہے، لیکن حالیہ مشکل معاشی حالات اور بلند شرح سود اور قیمتوں کو دیکھتے ہوئے ہم نے صارفین کے معاشی بوجھ کو بانٹنے کیلئے انشورنس میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کم شدہ انشورنس پریمیم اگلے سال فروری کے اختتام کے بعد کے معاہدوں سے لاگو کیا جائے گا۔