سیاسی منظر نامے میں بڑی ہلچل متوقع،پی ایس پی کا ایم کیو ایم پاکستان میں ضم ہونے کا امکان

سیاسی منظر نامے میں بڑی ہلچل متوقع،پی ایس پی کا ایم کیو ایم پاکستان میں ضم ...
سیاسی منظر نامے میں بڑی ہلچل متوقع،پی ایس پی کا ایم کیو ایم پاکستان میں ضم ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیاسی منظر نامے پر جلد بڑی ہلچل متوقع ہے، ایم کیوایم پاکستان، بہادرآباد، پی ایس پی کے ایک ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

 نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز"کے مطابق پی ایس پی  اور بہادر آباد پارٹی کا ایم کیو ایم پاکستان میں ضم ہونے کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں،سربراہی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کرینگے،ڈاکٹر فاروق ستار نے آمادگی ظاہر کر دی، تینوں دھڑوں کےممکنہ ملاپ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا اہم کردار ہے، امید ہے آئندہ چند روز میں معاملات حتمی طور پر طے پاجائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم ایک ہی پلیٹ فارم سے انتخابات لڑے گی، 2016 میں بانی متحدہ کی تقریر پر پابندی کے بعد پی ایس پی وجود میں آئی، ممکنہ ملاپ میں فی الحال آفاق احمد کی ایم کیوایم حقیقی نہیں ہو گی۔

مزید :

قومی -