بھارت نے ایک مہینے میں واٹس ایپ کے 37 لاکھ سے زیادہ اکاؤنٹ بند کردیئے

بھارت نے ایک مہینے میں واٹس ایپ کے 37 لاکھ سے زیادہ اکاؤنٹ بند کردیئے
بھارت نے ایک مہینے میں واٹس ایپ کے 37 لاکھ سے زیادہ اکاؤنٹ بند کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ماہ نومبر کے دوران واٹس ایپ نے ریکارڈ اکاﺅنٹس بند کر دیئے۔" انڈیا ٹائمز" کے مطابق اس ایک مہینے میں بھارت میں واٹس ایپ کی طرف سے 37لاکھ 16ہزار اکاﺅنٹس بند کیے گئے ہیں جو ماہ اکتوبر کی نسبت حیران کن طور پر 60فیصد زیادہ ہیں۔
اکتوبر میں 23لاکھ 34ہزار اکاﺅنٹس بند کیے گئے تھے۔واٹس ایپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں بند کیے گئے 37لاکھ 16ہزار اکاﺅنٹس میں سے 9لاکھ 90ہزار اکاﺅنٹس کمپنی نے صارفین کی طرف سے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی اپنے تئیں کارروائی کرتے ہوئے بند کیے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اکاﺅنٹس فحش مواد کی ترسیل، دھمکی آمیز اور ہراسگی پر مبنی پیغامات اور مواد بھیجنے اور تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن کے استعمال سمیت دیگر کئی وجوہات کی بناءپر بند کیے گئے۔نومبر میں بند کیے گئے اکاﺅنٹس کو دوبارہ کھولنے کے لیے اپیلیں بھی سب سے زیادہ کی گئیں۔