انیل کپور نےاپنے آنجہانی والد کی97 ویں سالگرہ کے مو قع پر انکی پرانی تصاویر شیئر کردیں

انیل کپور نےاپنے آنجہانی والد کی97 ویں سالگرہ کے مو قع پر انکی پرانی تصاویر ...
انیل کپور نےاپنے آنجہانی والد کی97 ویں سالگرہ کے مو قع پر انکی پرانی تصاویر شیئر کردیں
سورس: @instagram/anilskapoor

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے اپنے آنجہانی والد اور پروڈیوسر سریندر کپور کی 97ویں سالگرہ پر ان کی یادوں کو تازہ کرنے کیلئے  پرانی تصاویر شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  انیل کپور نے انسٹاگرام پراپنے والد کی کچھ پرانی تصاویر شیئر کی ہیں۔ان  تصاویر میں اداکار دلیپ کمار (یوسف خان مرحوم) کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ایک اور تصویر میں وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر پشاور میں راج کپور کے ساتھ موجود ہیں۔ پہلی تصویر میں دلیپ کمار مسکراتے ہو ئے سریندر کپور سے محو گفتگو ہیں جبکہ متعد لوگ انہیں دیکھ رہے ہیں۔ ان تصاویر میں دونوں گہرے رنگ کے سوٹ میں ملبوس ہیں۔ انیل کپور نےاس پوسٹ کی  کیپشن میں ایک تحریر لکھی کہ " جب عظیم دلیپ کمار انتہائی گرمجوشی اور اپنی آنکھوں میں موجود محبت کے ساتھ دیکھ رہے ہیں حالانکہ میرے والد فلم "مغل اعظم" میں صرف ایک اسسٹنٹ تھے۔  اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ  بطور انسان میرے والد کیلئے لوگوں کے دلوں میں انکے لیے کتنی محبت اور عزت تھی اور آج تک ہمارے قریبی رشتہ دار، ان کے ساتھی اور فلمی دنیا کے لوگ ان کی کمی محسوس کرتے ہیں"۔

View this post on Instagram

A post shared by anilskapoor (@anilskapoor)

مزید :

تفریح -