کیا واقعی میسی کی تصویر والے کرنسی نوٹ چھاپے جائیں گے ، حکام نے واضح کر دیا 

کیا واقعی میسی کی تصویر والے کرنسی نوٹ چھاپے جائیں گے ، حکام نے واضح کر دیا 
کیا واقعی میسی کی تصویر والے کرنسی نوٹ چھاپے جائیں گے ، حکام نے واضح کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ 2022 میں فتح حاصل کرنے پر ارجنٹائن کے کپتان  لیونل میسی کی تصویر والے نوٹ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگے جس کے بعد افواہیں جنم لینے لگیں کہ ارجنٹائن میسی کی تصویر والے نوٹ چھاپے گا۔

مگر ان افواہوں کی حقیقت اب سامنے آگئی ہے ، رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ  2022  جیتنے کے بعد ارجنٹائن  کے مرکزی بینک کی جانب سے خوشی دوبالا کرنے کیلئے ایک تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں  لیونل  میسی کی تصویر نوٹوں پر چھاپنے کا موضوع زیر بح بھی آیا ، کچھ شرکاء نے میسی کو نوٹوں کی زینت قرار دینے  سے متعلق اپنے خیالات شیئر کئے ۔ 

تقریب کے شرکاء کی جانب سے ازراہ مذاق یا صرف آئیڈیا کی حد تک کہی گئی بات میڈیا اور سوشل میڈیا پر آئی تو ایک ہزار پیسو کے کرنسی نوٹ پر میسی کی  تصویر ایڈٹ کر کے پھیلا دی گئی ۔

حکام نے واضح کر دیا ہے کہ فی الحال وہ ایسا کچھ نہیں سوچ رہے ۔ 

مزید :

کھیل -