امریکہ کی ترکیہ کو شام میں مداخلت سے باز رہنے کی دھمکی 

امریکہ کی ترکیہ کو شام میں مداخلت سے باز رہنے کی دھمکی 
امریکہ کی ترکیہ کو شام میں مداخلت سے باز رہنے کی دھمکی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے ترکیہ کو شام میں مداخلت سے باز رہنے بصورت دیگر بھرپور اقدامات اٹھانے کی دھمکی دےدی ۔

نجی ٹی وی " جی این این" کے مطابق  امریکی فوج کے جنرل ایرک کوریلا نے ترکیہ کو دھمکی دیتے ہوئے شام میں در اندازی سے منع کیا اور کہا کہ اگر ترکیہ باز نہ آیا تو بھرپور اقدامات کریں گے ، ترکیہ کی فوجی کارروائی پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں  لےسکتی ، ہم اس حوالے سے فکرمند ہیں ،   ترکیہ کی مداخلت شام کی 28 جیلوں میں قید داعش کے 4 ہزار جنگجوؤں کے فرار ہونے کا باعث بھی بن سکتی ہے ۔

خیال رہے کہ ترکیہ کی فوج نے گزشتہ دنوں شام کی سرحد میں داخل ہو کر جنگجوؤں کیخلاف آپریشن کیا تھا  جس پر امریکہ  نالاں ہے ۔