صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کا حامیوں کے ساتھ لوکل گورنمنٹ آفس پر دھاوا، عملے کو یرغمال بنا لیا

صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کا حامیوں کے ساتھ لوکل گورنمنٹ آفس پر دھاوا، عملے ...
صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کا حامیوں کے ساتھ لوکل گورنمنٹ آفس پر دھاوا، عملے کو یرغمال بنا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے محکمہ ریلیف  اقبال وزیر نے حامیوں کیساتھ لوکل گورنمنٹ آفس پر مبینہ طور پر دھاوا بول کر عملےکو یرغمال بنا لیا۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق صوبائی وزیر نے حامیوں کے ہمراہ عملے کو کئی گھنٹے تک محصور رکھا اور اپنے کوٹے کی کلاس فور کی نوکریاں دینے کا مطالبہ کیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر موصوف نے دوپہر دو بجے سے رات تک عملے کو محصور رکھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لوکل گورنمنٹ حکام  کے مطابق صوبائی وزیر شمالی وزیرستان کے ویلج کونلسز کے 62 کلاس فور کے ملازمین کے آرڈرز لے جانے کی ضد کر رہے تھے تاہم حکومت 42 کلوس فور ملازمین سے زیادہ نہیں دینا چاہتی ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری اور دیگر وزراء نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی مگر اقبال وزیر نہ مانے . ادھر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے  حکام سےرپورٹ طلب کرلی ہے ۔ 

مزید :

قومی -