مراد سعید کے گھر پر مسلح افراد کے دھاوا بولنے کامعاملہ ، صدر نے وزیر اعظم اور چیف جسٹس کو  خط لکھ دیا

مراد سعید کے گھر پر مسلح افراد کے دھاوا بولنے کامعاملہ ، صدر نے وزیر اعظم اور ...
مراد سعید کے گھر پر مسلح افراد کے دھاوا بولنے کامعاملہ ، صدر نے وزیر اعظم اور چیف جسٹس کو  خط لکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف  اور چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا جس میں 18 اگست کو مسلح افراد کے مراد سعید کے گھر میں گھسنے کے معاملے کو اٹھایا گیا ۔

صدر نے اپنے خط میں کہا کہ مراد سعید کو درپیش شکایات کا ازالہ کریں ، مراد سعید نے شدید الزامات عائد کئے اور کہا کہ ان پر مدینہ واقعہ کی بوگس ایف آئی آر ملک  بھر میں درج کی گئیں ، وہ اس وقت پاکستان میں تھے ، یہ آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ 

 صدر مملکت نے کہا کہ مراد سعید نے مالا کنڈ سوات میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا مسائلہ اٹھایا ، انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں ملیں ،  18 اگست کو مسلح افراد  مراد سعید کے گھر میں داخل ہوئے ، پولیس نے اس وقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی ، نامعلوم افراد  نے تعاقب کیا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتیں ۔

مزید :

قومی -