PCA سے تعاون کرنے پر TDAP رضامند

PCA سے تعاون کرنے پر TDAP رضامند
PCA سے تعاون کرنے پر TDAP رضامند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین مسٹر سراج الدین کی سربراہی میں پاکستان کوٹنگ ایسوسی ایشن کے ایک پانچ رکنی وفد نے ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے چیف ایگزیکٹو مسٹر زبیر موتی والاسے ملاقات کی اور انہیں نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی-
مسٹر زبیر موتی والا نے گرمجوشی سے PCA کے وفد کا استقبال کیا- اجلاس کے دوران افغانستان کو کی جانے والی برآمدات پر اسٹیٹ بینک کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا پاکستان میں ڈالرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے افغانستان کے کاروباری افراد کو لازمی پر پیشگی ادائیگی ڈالر میں کرنا ضروری ہے- انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان کوٹنگ ایسوسی ایشن پاک افغان مشترکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ممبر بن جائے- اس سے PCA کے ممبران کو افغانستان سے متعلق تجارت اور کاروباری ادراک پر حالیہ خبریں موصول ہونگی -افغانستان میں کوٹنگ انڈسٹری کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے انہوں نے تجویز دی کہ طورخم اور چمن بارڈر پر PCA کی جانب سے گوداموں کی سہولت کا اہتمام کیا جائے اور برآمد کنندگان کو کرائے پر دئیے جائیں تاکہ وہ وہاں پر کوٹنگ کی مصنوعات کو آویزاں کرسکیں- افغانستان کے بینکنگ مسائل سے متعلق انہوں نے کہا کہ آخرکار جلد یا بدیر یہ مسئلہ حل ہوجائے گا-
مزید برآں مسٹر زبیر نے PCA کے وفد پر زور دیا اور تجویز دی کہ وہ CIS اور افریقی ممالک برآمدی مواقعوں کو تلاش کریں، انہوں نے مزید کہا کہ کوٹنگ کے برآمد کنندگان کو ابتدائی طور پر اپنی مصنوعات کی تصدیقی اسناد حاصل کرنی چاہئے کیونکہ CIS ممالک اس معاملے میں بہت سخت ہیں- کوٹنگ کی مارکیٹنگ اوربرآمدات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ویبنارز (کم لاگت کے حامل) منعقد کئے جائیں اور پھر بتدریج آگے بڑھا جائے- عالمی تجارتی تقریبات میں PCA کی شرکت سے متعلق انہوں نے PCA کو آگاہ کیا کہ فروری 2023 میں ازبکستان تجارتی نمائش منعقد ہوگی جس میں PCA کے ممبران ضرور شرکت کریں- آخر میں انہوں نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کوٹنگ کی صنعت کی برآمدات بڑھانے کے لئے اپنے تعاون اورمدد کا یقین دلایا- PCA کے چیئرمین مسٹر سراج الدین نے TDAP کے چیف ایگزیکٹو کی جانب سے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کرنے کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا- پاکستان کی کوٹنگ صنعت کے چھتری تلے بڑے پیداواری شعبوں کا مختصر تعارف کرتے ہوئے انہوں نے TDAP کے افسران بالا سے درخواست کی کہ وہ عالمی تجارتی تقریبات میں PCA کے ممبران کو سہولت فراہم کریں-
PCA کے سابقہ وائس چیئرمین مسٹر محمد یوسف نے کہا کہ PCA کی ممبر صنعتوں کی برآمدات بڑھانے اور TDAP کی ملحقہ عالمی نمائشوں اور سیمینارز میں PCA کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے TDAP طریقہ کار وضح کرے- PCA کے ایگزیکٹو ممبر مسٹر موسیٰ یحییٰ باغپتی نے TDAPسے درخواست کی کہ وہ کوٹنگ کی صنعت کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے موثر رہنمائی فراہم کرے- PCA کے ایک ممبر مسٹر عابد تقی نے TDAP سے درخواست کی کہ وہ کوٹنگ کی مصنوعات کی تصدیقی اسناد سے متعلق تفصیلات فراہم کرے-آخر میں لیکن بہت اہم بات کرتے ہوئے TDAP کے ڈائریکٹر جنرل مشتر شفقت اللہ صدیقی نے کہا کہ وہ PCAکے وفد سے بہت مطمئن ہیں ، انہو ںنے کوٹنگ کی مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے اور ترقی دینے میں اپنے لامحدود خدمات فراہم کرنے کا وعدہ کیا- 
جنہوں نے اجلاس میں شرکت کی ان میں TDAP کی جانب سے مسٹر ایم زبیر موتی والا، چیف ایگزیکٹو اور PCA کی جانب سے مسٹر سراج الدین، چیئرمین، مسٹر محمد یوسف سابقہ سینئر وائس چیئرمین PCA ، مسٹر موسیٰ یحییٰ باغپتی، مسٹر عثمان عمر، EC ممبران اور مسٹرافتخار راحت سیکریٹری ، ساﺅتھ ریجن شامل ہیں-
اجلاس کے اختتام پر سووینئر اور گلدستہ مسٹر زبیر موتی والا کو پیش کیا گیا جس کے بعد تصویری نشست ہوئی-
تصویر میں دائیں سے بائیں: ، مسٹر موسیٰ باغپتی اور مسٹر عثمان عمر EC ممبران، مسٹر سراج الدین PCA چیئرمین ، مسٹر ایم زبیر موتی والاچیف ایگزیکٹو TDAP ، مسٹر محمد یوسف سابقہ سینئر وائس چیئرمین ، مسٹر عابد تقی، ممبر PCA اور مسٹر افتخار راحت سیکریٹری PCA ساﺅتھ ریجن