جنوبی افریقہ کےشہر جوہانسبرگ میں گیس ٹینکر میں دھماکہ ،8 افراد ہلاک 

جنوبی افریقہ کےشہر جوہانسبرگ میں گیس ٹینکر میں دھماکہ ،8 افراد ہلاک 
جنوبی افریقہ کےشہر جوہانسبرگ میں گیس ٹینکر میں دھماکہ ،8 افراد ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  جنوبی افریقہ  کے شہر جوہانسبرگ  میں گیس ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر 8 افراد ہلاک ہو گئے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز"  کے مطابق  گیس ٹینکر میں دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ نزدیکی ہسپتال کی عمارت ، دو مکانات اور متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ آگ لگنے سے 8 افراد  ہلاک ہو گئے  جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

گیس ٹینکر میں دھماکے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں ۔