مسافر بس کی ٹرالر سے زوردار ٹکر ، 2 افراد موقع پر جاں بحق، 8 شدید زخمی

مسافر بس کی ٹرالر سے زوردار ٹکر ، 2 افراد موقع پر جاں بحق، 8 شدید زخمی
مسافر بس کی ٹرالر سے زوردار ٹکر ، 2 افراد موقع پر جاں بحق، 8 شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حب (ڈیلی پاکستان آن لائن) حب میں مسافر بس اور ٹرالر کے مابین زوردار ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق حادثہ ویندر کے  قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے جن میں 2 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر چل بسے، امدادی کارکنان نے دیگر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔