پاکستانی نژاد برطانوی صحافی صائمہ محسن شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

Dec 24, 2024 | 09:22 AM

لندن (ویب ڈیسک)  پاکستانی نژاد برطانوی صحافی صائمہ محسن نے اپنے پرانے دوست اور بزنس مین پیوٹر(Piotr) کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری دی ہے۔

انسٹاگرام پر اپنے پیغام کے ساتھ انہوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں، صائمہ محسن نے کہا ہے کہ 12 دسمبر 2024 ء کو میں اور Piotr رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی صحافی صائمہ محسن نے کہا کہ محبت سے بھرے خوشگوار دن کے موقع پر ہمارے اپنے ہمارے ساتھ موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب میں  قریبی خاندان والے اور دوست شریک ہوئے، ہم نے کہا ’’قبول ہے‘‘۔

اطلاعات کے مطابق صائمہ نے اپنے پرانے دوست اور بزنس مین پیوٹر (Piotr) سے شادی کی ہے، رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر فینز کی بڑی تعداد نے انہیں مبارک باد دی ہے۔

مزیدخبریں