آفتاب اقبال اس وقت دراصل کہاں ہیں؟ تازہ خبرآگئی

Dec 24, 2024 | 09:34 AM

لاہور (ویب ڈیسک) دبئی میں گرفتاری یا روکے جانے کی اطلاعات کے بعد سینئر صحافی اور تجزیہ نگار آفتاب اقبال گھر پہنچ گئے جس کا باضابطہ اعلان ان کی ٹیم کی طرف سے کیا گیا جبکہ وکیل نے بھی تصدیق کی ہے۔

آج نیوز کے مطابق آفتاب اقبال کی ٹیم کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں سینئر صحافی کی بحفاظت گھر واپسی کی اطلاع دی گئی ہے۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ ”مشکل وقت ہے لیکن الحمدللہ، ہم ہر اس شخص کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے دعا کی، آفتاب اقبال صاحب بحفاظت گھر واپس آگئے ہیں“۔

ادھر  آفتاب اقبال کو قانونی معاملات میں معاونت فراہم کرنے والے معروف وکیل میاں علی اشفاق نے بھی آفتاب اقبال کی بحفاظت گھر واپسی کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ”اِس کے باوجود کل رات انہیں دبئی ائیرپورٹ پر روکا گیا اور اب سے کچھ دیر پہلے گھر خیریت سے روانہ ہو چکے ہیں، مزید آفتاب اقبال صاحب خود آپ بیتی اب سے چند گھنٹے بعد بیان کریں گے“۔

مزیدخبریں