اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) غیر ملکی کمپنیاں گیس کے شعبے میں اربوں روپے کے گردشی قرضے سے پر یشان،کویت پیٹرولیم نے بڑا فیصلہ کر لیا
وزارت توانائی کے سینئر افسر کے مطابق کویت فارن پیٹرولیم ایکسپوریشن کمپنی (کفپیک) نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں اپنے آپر یشنز کو سمیٹنا شروع کردیا ہے ۔ اس سلسلے میں تقریباَ 6کروڑ مالیت کے اپنے کلیدی اثاثے پاکستان ایکسپلوریشن (پرائیویٹ ) لمیٹڈ کو فروخت کردیئے ہیں ۔
"جنگ " کے مطابق غیر ملکی ای اینڈ پی کمپنیاں گیس کے شعبے میں2700ارب روپے کے گردشی قرضے سے پر یشان ہیں اس میں 60کروڑ ڈالرز سمیت 1500 ارب روپے ملکی و غیر ملکی ای اینڈ پی کمپنیوں کے پھنسے ہوئے ہیں ۔ جس کی وجہ سوئی گیس کمپنیوں کی جانب سے عدم ادائیگی ہے ۔ تر میم شدہ ای اینڈ پی پالیسی 2012ء کی منظوری میں ایک سال کی تا خیر نے بھی کویتی کمپنی کو مذکورہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا ۔ تا ہم کفپیک نے پاکستان میں اپنے اثاثے فروخت کرکے قیمت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ۔ تا کہ اس سے دیگر ممالک میں سرمایہ کاری کی جا سکے ۔
واضح رہے کہ کفپیک کویت پیٹرولیم کا رپوریشن کا ذیلی ادارہ ہے کے پی سی کا قیام 1981ء میں عمل میں آیا تھا ۔ یہ ادارہ بیرون ممالک خام تیل ‘ قدرتی گیس کی دریافت اور وسعت کا کام کرتا ہے ۔ ان میں آسٹر یلیا‘ ایشیاء افریقہ ‘ شمالی امریکہ اور یورپ کے ممالک شامل ہیں ۔