وزیراعلیٰ پنجاب کا کرسمس پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم

Dec 24, 2024 | 03:04 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم دیاہے۔

وزیراعلیٰ نے گرجا گھرو ں میں دعائیہ تقریبات کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کوکرسمس انتظامات کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے لاہور سمیت تمام بڑے شہروں کے گرجا گھروں میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی نفری بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کرسمس تقریبات کے دوران ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کاحکم دیا۔پولیس میثاق سینٹر میں مسیحی برادری کے ساتھ کیک کاٹ کر اظہار یکجہتی کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے سستے بازاروں میں مسیحی برادری کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹ دینے کی ہدایت کی اور کہاکہ مسیحی بھائیوں کی سیکیورٹی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں۔ گرجا گھرو ں کے ارد گرد صفائی کے لیے متعلقہ محکمے ذمہ داری اداکریں۔

مزیدخبریں