پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر عارف علوی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کراچی سے ضمانت کیلئے پشاور آئے ہیں؟عارف علوی نے کہاکہ سرکار کے مطابق میں دہشتگرد ہوں،عدالت نے کہاکہ بہت افسوس کی بات ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی اور دیگر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے درخواست پر سماعت کی،وکیل صفائی نے کہاکہ درخواستگزار سابق صدر پاکستان ہیں،درخواستگزار کیخلاف 10مقدمات ہیں،عدالت نے کہاکہ آپ جلدی میں اپنی پٹیشن پر دستخط بھی نہیں کرتے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کراچی سے ضمانت کیلئے پشاور آئے ہیں؟عارف علوی نے کہاکہ سرکار کے مطابق میں دہشتگرد ہوں،عدالت نے کہاکہ بہت افسوس کی بات ہے۔
عدالت نے عارف علوی کی 14فروری اوراپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 12فروری تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی اورسابق صدر کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا،عارف علوی کے بیٹے اور پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کی حفاظتی ضمانت بھی منظورکرلی۔