سوات میں مسلسل دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے

Dec 24, 2024 | 03:40 PM

سوات ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وادی سوات کے علاقے مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے حوالے سے بتایا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 225 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سوات اور گرد ونواح میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گہرائی 165 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہی تھا۔

مزیدخبریں