حکومت ٹال مٹول نہ کرے، مدارس رجسٹریشن مسئلہ فوری حل کرے: لیاقت بلوچ

Dec 24, 2024 | 04:08 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت ٹال مٹول نہیں کرے، مدارس رجسٹریشن مسئلہ بلا تاخیر حل کرے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ مقتدرہ کے چھڑی اور گاجر فارمولے نے سیاست اور پارلیمنٹ کو کمزور کر دیا، 1973 کا دستور متفقہ دستاویز ہے، حسب منشا زبردستی کی ترامیم اس متفقہ دستاویز کو متنازع بنا رہی ہیں۔
نائب امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور ہوس اقتدار میں مبتلا سیاستدان جمہوریت دشمن ہیں۔ 

مزیدخبریں