ملک بھر کی پانچوں ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگیاں طلب

Dec 24, 2024 | 04:25 PM

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جوڈیشل کمیشن نے ملک بھر کی پانچوں ہائی کورٹس میں 38 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیاں طلب کر لیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیاں طلب کی گئیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز جبکہ پشاور ہائی کورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں، بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیاں طلب کی گئیں۔

مزیدخبریں