اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں پر تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے فیصلے پاکستانی پارلیمنٹ سے منظور کردہ قانون کے تحت اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کیے گئے ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا قانونی نظام اعلیٰ عدالتوں کے ذریعے عدالتی نظرثانی کا طریقۂ کار فراہم کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق کے حوالے سے تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کےلیے پُرعزم ہے۔دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا قانونی نظام بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق ہے، یہ قانونی نظام انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے فروغ اور تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔