ہم اسٹیبلشمنٹ  اور  بیوروکریسی کو  دشمن نہیں سمجھتے،کسی ادارے یا حکمران کی غلطی کو غلط کہنا ہمارا حق ہے،مولانا فضل الرحمان

ہم اسٹیبلشمنٹ  اور  بیوروکریسی کو  دشمن نہیں سمجھتے،کسی ادارے یا حکمران کی ...
ہم اسٹیبلشمنٹ  اور  بیوروکریسی کو  دشمن نہیں سمجھتے،کسی ادارے یا حکمران کی غلطی کو غلط کہنا ہمارا حق ہے،مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام  (جے یو آئی) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ ہم اسٹیبلشمنٹ  اور  بیوروکریسی کو  دشمن نہیں سمجھتے،کسی ادارے یا حکمران کی غلطی کو غلط کہنا ہمارا حق ہے۔

 سکھر میں دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری پاکستان سے وفاداری اور دوستی کو تسلیم کیا جائے،  ہم خوشامدی سیاست کے قائل نہیں، حق بات کریں گے۔دینی مدارس قائم  اور جے یو آئی جدوجہد جاری رکھےگی۔حکمران امریکا کی سوچ کو  بغیر سمجھےاپناتے ہیں،  حکمران مغرب کی نہیں اسلام کی پیروی کریں۔