توقیر صادق کی وطن واپسی کے لیے کا غذا ت تیار

توقیر صادق کی وطن واپسی کے لیے کا غذا ت تیار
توقیر صادق کی وطن واپسی کے لیے کا غذا ت تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ توقیر صادق کو ابو ظہبی سے پاکستان واپسی کے لیے فائل تیار کر لی گئی ہے جو جلد ابو ظہبی کی وزارت خارجہ کے حوالے کردی جائے گی تاکہ توقیر صادق کی پاکستان واپسی ممکن ہو سکے۔ ڈان نیوز کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ توقیر صادق کو پاکستان واپس لانے کے لیے ابو ظہبی کو متعدد سفارتی مراسلے بھیجے ہیں اور پاکستانی سفیر اس سلسلے میں ابو ظہبی کے وزارت خارجہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔نیب کی ٹیم نے بھی پاکستانی سفیر سے ملاقات کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ توقیر صادق کی حوالگی کے لیے ابو ظہبی کے قانون کی پابندی ضروری ہے۔ 

مزید :

اسلام آباد -