عوامی نما ئندوں نے وعدے پورے نہیں کئے ،یوسی 68کے مکین پھٹ پڑے

عوامی نما ئندوں نے وعدے پورے نہیں کئے ،یوسی 68کے مکین پھٹ پڑے
عوامی نما ئندوں نے وعدے پورے نہیں کئے ،یوسی 68کے مکین پھٹ پڑے

  

لاہور (ملک خیام رفیق/الیکشن سیل) یوسی 68کریم پارک کے رہائشی ڈکیتیوں، گندے بدبو دار پانی، کھلے مین ہولوں، گیس کی لوڈشیڈنگ، بند گٹروں کی وجہ سے ذہنی پرےشانی کا شکار سیاستدانوں کی عدم توجہی کے خلاف پھٹ پڑے۔ رہائشی رفیق نے ”روزنامہ پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقہ میں پانی کی بہت زیادہ لوڈشیڈنگ ہے اور اکثر نماز کے ٹائم پر پانی دستیاب نہیں ہوتا جس کی وجہ سے ہمیں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ عوامی نمائندوں نے ہم سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے گئے۔ رہائشی عرفان نے کہا کہ علاقہ میں بجلی کی ٹوٹی ہوئی تاریں کسی وقت بھی بڑے جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں ہم اس اہم مسئلے کی طرف کرائی لیکن کسی نے بھی یہ تاریخ تبدیل نہیں کیں۔ رہائشی عابد علی نے کہا کہ علاقے میں مین ہول کے ڈھکنے غائب ہیں اور جب بارش ہوتی ہے تو گلی محلوں میں کھےلنے والے بچے ان مین ہولوں میں گرجاتے ہیں، سیوریج سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے دوران بارش ہماری گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی ہیں۔ علاقہ میں ترقیاتی کام تو بہت ہوئے ہیں لیکن کچھ مسائل ایسے بھی ہیں جن پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ مشتاق نے کہا کہ ہمارے علاقہ کا اہم مسئلہ ڈکیتی ہے،۔ کریم پارک گول باغ کے نزدک اکثر شہریوں کو لوٹ لیا جاتا ہے۔ پولیس ہمیں تحفظ دینے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ ہمارے علاقہ کے منتخب نمائندے بھی اس اہم مسئلے کی طرف سے آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں۔ ہم نے کئی بار انتظامیہ کو اس سنگین مسئلے کے بارے آگاہ بھی کیا ہے لیکن ہماری کوئی نہیں سن رہا۔ رہائشی طاہر نے بتایا کہ علاقہ میں گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بغیر ناشتہ کئے کاموںپر جارہے ہیں وہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے گھریلو دستکاریاں بھی بری طرح متاثر ہوئیں ہیں۔ رہائشی مخدوم صابر نے کہا علاقہ میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بھی تسلی بخش نہیں، کوڑا کرکٹ کئی کئی دن تک کوئی نہیں اٹھاتا اور مکھی مچھروں کی افزائش ہوتی رہتی ہے۔ عشق حسین نے کہا کہ غربت بے روزگاری اس علاقہ کا اہم مسئلہ ہے۔ علاقہ کے عوامی نمائندوں نے غریب لوگوں کو نوکریاں دلانے والے وعدہ پورا نہیں کیا۔ راشد کا کہنا تھا کہ ہمارا تو سیاستدانوں سے اعتماد ہی اٹھ گیا ہے کوئی بھی وعدہ پورے نہیں کیا گیا۔

مزید :

الیکشن ۲۰۱۳ -