قلعہ عبداللہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، دو ملزمان ہلاک ، اسلحہ برآمد، پانچ گرفتار

قلعہ عبداللہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، دو ملزمان ہلاک ، اسلحہ برآمد، ...
قلعہ عبداللہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، دو ملزمان ہلاک ، اسلحہ برآمد، پانچ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قلعہ عبداللہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ایف سی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو مشتبہ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ کو حراست میں لے کر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاگیاہے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کلی عبداللہ اور گلستان میں کارروائی کی گئی جس دوران ملزمان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے جبکہ پانچ کو حراست میں لے لیاگیا۔فرنٹیئرکانسٹیبلری (ایف سی ) حکام کے مطابق کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں راکٹ لانچر ، دستی بم ، کلاشنکوف اور گولہ بارود برآمد کرلیاگیاہے ۔