بلوچستان کے ضلع پسنی میں فائرنگ ، سڑک پر کام کرنیوالے چھ مزدور جاں بحق

بلوچستان کے ضلع پسنی میں فائرنگ ، سڑک پر کام کرنیوالے چھ مزدور جاں بحق
بلوچستان کے ضلع پسنی میں فائرنگ ، سڑک پر کام کرنیوالے چھ مزدور جاں بحق

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع پسنی کے قریب شادی کور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کام کرنیوالے چھ مزدور جاں بحق ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے لیویز ذرائع کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پسنی سے 30 کلومیٹر دور شادی کور کے مقام پر مزدور سڑک کی تعمیر میں مصروف تھے کہ موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چھ کارکن جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق بلوچستان کے علاقے ژوب سے ہے اور میتوں کو روانہ کر دیاگیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -