ضروری کاغذات متحدہ عرب امارات کے حکام کے سپرد، سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی دودن میں پاکستان منتقلی متوقع

ضروری کاغذات متحدہ عرب امارات کے حکام کے سپرد، سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق ...
ضروری کاغذات متحدہ عرب امارات کے حکام کے سپرد، سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی دودن میں پاکستان منتقلی متوقع

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا)کے سابق چیئرمین توقیر صادق کو 48گھنٹوں میں پاکستان لائے جانے کا امکان ہے اور اِس سلسلے میں تمام ضروری دستاویزات متحدہ عرب امارات کے حکام کے سپرد کردی گئی ہیں ۔ نجی چینل کے مطابق بدعنوانی کے کیس میں ملوث اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق کو پاکستان لانے کے لیے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات پاکستانی اور یواے ای کے حکام کے درمیان بات چیت جاری رہی جس میں توقیر صادق کو پاکستان لانے سے متعلق مذاکرات ہوئے ۔ اتوار کی صبح پاکستانی حکام نے توقیر صادق کے کرپشن میں ملوث ہونے کے شواہد سمیت عدالتی احکامات یو اے ای کے حکام کے حوالے کردیے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق کافی عرصے سے کھٹائی میں پڑے معاملات پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں توقیر صادق کی پاکستان منتقلی کے امکانات ہیں جبکہ نیب کی ٹیم پہلے ہی متحدہ عرب امارات میں موجود ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -