امیدواروں کی چھان بین جاری ، متحدہ اور پیپلزپارٹی کی جنگ شاید اصلی نہ ہو، رحمان ملک کے بیانات دیکھ رہے ہیں : نواز شریف

امیدواروں کی چھان بین جاری ، متحدہ اور پیپلزپارٹی کی جنگ شاید اصلی نہ ہو، ...
امیدواروں کی چھان بین جاری ، متحدہ اور پیپلزپارٹی کی جنگ شاید اصلی نہ ہو، رحمان ملک کے بیانات دیکھ رہے ہیں : نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہاہے کہ پارٹی ٹکٹ لینے والے امیدواروں کی چھان بین جاری ہے ، ممکن ہے کہ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کی سندھ میں جاری جنگ اصلی نہ ہو،الیکشن سے ایک مہینہ قبل اپوزیشن بنچوں پر جانے کا چکر سمجھ سے بالاتر ہے ، رحمان ملک کے بیان دیکھ رہے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف کاکہناتھاکہ جعلی ڈگری والوں کو اسمبلی سے نکال دیا، ہم چھان بین کے بعد امیدوار منتخب کریں گے ،صادق اور امین افراد کو ٹکٹ ملیں گے، پارٹی ٹکٹ لینے والوں کی آئین کے آرٹیکل 62اور63کے تحت چھان بین کررہے ہیں اور اِس سے اچھے لوگ اسمبلیوں میں آئیں گے۔ اُن کاکہناتھاکہ ممکن ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلزپارٹی کے درمیان سندھ میں جاری جنگ اصلی نہ ہو، دکھاوے کی ہو، مخالفت ڈرامہ لگتی ہے ، متحدہ قومی موومنٹ چار سال اور گیارہ مہینے ساتھ رہنے کے بعد اپوزیشن میں چلی گئی ، پندرہ دن پہلے اپوزیشن میں جانے کا چکر سمجھ میں نہیں آتا، ن لیگ نے اصولی موقف اختیار کیا اور وہ منافقت کو برداشت نہیں کرسکتے ۔ نواز شریف کاکہناتھاکہ پہلے نگران وزیراعظم کا ڈرامہ رچایاگیا، اب رحمان ملک کے بیانات دیکھ رہے ہیں ، الیکشن کمیشن پر بھرپورا عتماد تھااور آج بھی ہے ۔

مزید :

لاہور -Headlines -