کراچی میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ ، 82ملزمان گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گھاس منڈی کے علاقے میں جوئے کے اڈے پر پولیس اور ایف سی نے چھاپہ مار کر 82 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس پی لیاری سرفراز نواز نے بتایا کہ گھاس منڈی کے علاقے میں کراچی کے سب سے بڑے جوئے کے اڈے پر پولیس ،ایف سی اور رپیڈ رسپارنس فورس کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 82 جواریوں کو گرفتار کرلیا اور چھاپے کے دوران سات لاکھ روپے ، درجنوں موبائل فونز،کپمیوٹرائزڈ ریکارڈ اوربینک سٹیٹ منٹس برآمد کرلی گئی ہیں ۔ پکڑے جانے والے جواریوں اور برآمد ہونے والی اشیاءکو تحویل میں لینے کے بعد صدر کے علاقے میں قائم پریڈی پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا ۔