سینیٹر حاجی عدیل نے طالبان اور فوج سے سیز فائر کی اپیل کردی

سینیٹر حاجی عدیل نے طالبان اور فوج سے سیز فائر کی اپیل کردی
سینیٹر حاجی عدیل نے طالبان اور فوج سے سیز فائر کی اپیل کردی

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ءحاجی عدیل نے طالبان اور فوج سے سیز فائر کی اپیل کردی ، اُن کاکہناتھاکہ امن کے قیام کے خاطرطالبان پر اپنے شہداءکاخون معاف کرنے کیلئے تیارہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرحاجی عدیل کا کہنا ہے کہ طالبان نے فضل الرحمان، نوازشریف، منورحسن کوحکومت کاضمانتی بننے کاکہاہے، طالبان کا ضمانتی کون ہوگا یہ اپنی جگہ ایک سوال ہے۔اُنہوں نے کہاکہ بہاولپورجنوبی پنجاب سے متعلق پیش کیے گئے بل کے ایک پیرا گراف سے اختلاف ہے،بل کے پیراگراف کے تحت کسی بھی صوبے کی حدودکوکم یازیادہ کیاجاسکتاہے اوریہ بہت خطرناک ہے، اس پیراگراف کو نہیں مانتے،پیراگراف کومان لیاتوسندھ میں ایم کیوایم کراچی اورحیدرآبادکو الگ کردے گی۔

مزید :

قومی -