پاکستان میں بچوں کی شرح اموات یورپ اور امریکہ کی مجموعی اموات سے زیادہ ہے: رپورٹ

پاکستان میں بچوں کی شرح اموات یورپ اور امریکہ کی مجموعی اموات سے زیادہ ہے: ...
پاکستان میں بچوں کی شرح اموات یورپ اور امریکہ کی مجموعی اموات سے زیادہ ہے: رپورٹ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بچوں کی شرح اموات امریکہ اور یورپ میں ہونیوالی مجموعی اموات سے بھی زیادہ ہے جس کی بڑی وجہ ماﺅں کا بچوں کو دودھ نہ پلانا ہے ۔ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بچوں کی صحت کے حوالے سے کام کرنے والے ادارے ’سیوو دی چلڈرن‘ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی اموات سب سے زیادہ ہے جبکہ جنوبی ایشیا میں نومولود بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کی شرح سب سے کم پاکستان میں ہے اور اگر پیدائش کے پہلے گھنٹے میں بچے کو ماں کا دودھ پلانا شروع کر دیا جائے تو ہر سال 53000 بچوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جا سکتا ہے۔تنظیم کے اعلیٰ عہدید ار ارشد محمود نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ہر سال چار لاکھ تیئس ہزار بچے اپنی پانچویں سالگرہ سے پہلے ہی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور خفاظتی ٹیکوں کے نظام، بچوں کی غذائیت کی صورتحال اور بچوں کی طبی عملے تک رسائی کے نظام کو بہتر بنانے سے اِس شرح میں کمی لائی جاسکتی ہے ۔ غلام قادری نے کہا تھا کہ ماں کا دودھ بچوں میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض سے ہونے والی بچوں کی اموات کو کم کرنے میں سب سے اہم ہے، ماں کے دودھ میں وہ طاقت اور تمام غذائیت موجود ہے جو چھ مہینے کی عمر تک بچے کے لئے ضروری ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -