شہباز شریف نے بدتمیزی بند نہ کی توڈبل کروں گا: رحمان ملک
جہانیاں(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ شہباز شریف بدتمیزی بند کردیں ، ورنہ ڈبل بدتمیزی کروں گا، پٹیشن مافیا پر کتاب لکھوں گا، لشکر جھنگوی کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کاکہناتھاکہ تحریک طالبان کی کمر ٹوٹ چکی ہے ، آنے والی نسل کے ہاتھ میں خود کش جیکٹس نہیں دیکھنا چاہتے،لشکر جھنگوی ،تحریک طالبان چند ٹکوں کی خاطر بکی ہوئی ہیں،دہشت گردوں کے خلاف یک زبان ہونا پڑے گا۔اُنہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے بدتمیزی بند نہ کی تو ڈبل بدتمیزی کروں گا،کیا میٹرو بس پراجیکٹ کا انٹرنیشنل ٹینڈر ہوا تھا؟ اُنہوں نے کہا پٹیشن مافیا پر کتاب لکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ قوم دہشت گردوں کے حامیوں کو مسترد کر دے گی۔اُن کاکہناتھاکہ ن لیگ کو بلیم گیم ختم کرنے کی پیشکش کرتا ہوں۔